ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
— October 9, 2018کراچی ( اے آئی اے ) ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 136 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 39 پیسے کے اضافے کیساتھ 133 روپے 64 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے کی باعث امریکی کرنسی کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے ڈالر مہنگا ہونے کی وجه سے مہنگائی میں اضافه ہوگا بچوں کا خشک دودھ , پٹرول , گاڑیاں , موبائل فون اور ملک میں درآمد ہونے والی ہر شے مہنگی ہوگی