ڈاکوؤں  نے ایس ایچ او  سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا


کندھ کوٹ ( اے آئی اے ) ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے ایس ایچ او ڪشمور گل محمد مہر ، پولیس اہلکار نبی داد منگی سمیت 3اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد کے بھائی عبدالوھاب مہر کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا۔ مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او، ہیڈ محرر نبی داد منگی ، اہلکار بھاگیو خان نینوانی اور ایک غلام سرور نامی شخص کچے گئے تھے کہ ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ اغوا ہونے والے ایس ایچ او گل محمد مہر ، دو اہلکاروں اور مقامی شخص کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔ ایس ایس پی عرفان سموں کی سربراہی میں پولیس کی نفری گڑہی تیغو کے مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

About author