ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
— October 1, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے. ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مذہبی اسکالر کا استقبال کیا، ڈاکٹر ذاکرنائیک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ پیش کیا اور سربراہ جے یو آئی کی اقتداء میں نماز مغرب بھی ادا کی۔ اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، مولانا راشد سومرو، مولانا مصباح الدین، نور عالم خان، مولانا محمود شاہ، مفتی اویس عزیز، مفتی اسجد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی