ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کی بہتری کے لئے ٹاسک فورس تشکیل
— April 13, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کی بہتری اور مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی نے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کے لیئے 11رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے اورایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر روبینہ بشیر کو ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرخادم قریشی نے بتایا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اسپتال کو ایک ماڈل ٹیچنگ اسپتال بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کی بہتری کے لیئے بنائی گئی ٹاسک فورس میں شعبہ طب کے تجربہ کار ماہرین شامل ہیں جو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کو مزید بہترکرنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے اور ٹاسک فورس اسپتال کے عملے کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتی رہے گی اورکسی بھی شعبے میں سہولتوں کی عدم دستیابی یا خرابی کی فوری نشان دہی کرے گی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی