ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر منتخب
— July 19, 2021
جدہ ( اے آئی اے ) ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر منتخب تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک ( آئی ایس ڈی بی ) نے سعودی عرب کے امیدوار محمد سلیمان الجاسر کو 5 سال کیلئے اپنا نیا صدر منتخب کرلیا ہے اسلامی ترقیاتی بینک جدہ میں واقع ایک کثیر الجہتی ترقیاتی سرمائے کا ادارہ ہے جو اسلامی مالیات پر توجہ مرکوز کرتا ہے سعودی عرب بینک کے حصص رکھنے والے 57 رکن ممالک میں سب سے بڑا واحد شیئر ہولڈر ہے