ڈریپ کی جانب سے دو ادویات غیر معیاری قرار
— May 4, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈریپ کی جانب سے دو ادویات غیر معیاری قرار تفصیلات کے مطابق دو ادویات کے حوالے سے ڈریپ کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ڈریپ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کی دوا ساز کمپنی بائیو لیبز کی دو ادویات غیر معیاری ہیں۔ میبزول اور بائیو رِس کی خرید و فروخت اور استعمال سے گریز کیا جائے۔ سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے ادویات کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے فارما کمپنیز کو انتباہ جاری کیا گیا کہ دونوں بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔