:ڈی جی ہیلتھ سے قومی ادارہ صحت اور یو ایس ایڈ کے وفد کی ملاقات
— November 29, 2023
مظفرآباد ( اے آئی اے ) ڈی جی ہیلتھ سے قومی ادارہ صحت اور یو ایس ایڈ کے وفد کی ملاقات تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور سے قومی ادارہ برائے صحت این آئی ایچ اسلام آباد و یو ایس ایڈ کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایڈمن ڈاکٹر محمد ادریس،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فاروق اعوان، ڈائریکٹر مظفرآباد ری یبلیٹیشن و فوکل پرسنIDSRڈاکٹر احمد جنید،ڈائریکٹر ٹریننگ و فوکل پرسنPDSRUڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم لیبارٹریز کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی رپورٹنگ کے سلسلہ میں ریکارڈ کی بہتری کے لیےIDMSسسٹم متعارف کرانے کے بارے میں آگاہی دی ہے ہے