کراچی ایکسپو سینٹر عالمی کتب میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت

کراچی ایکسپو سینٹر عالمی کتب میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی ایکسپو سینٹر عالمی کتب میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کیے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 18واںپانچ روزہ کراچی انٹر نیشنل کتب میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق 14دسمبر سے 18دسمبر تک جاری رہنے والے عالمی کتب میلے میں شرکاءکی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی اور نمائش کا دورہ کرنیوالوں میں اسکولز ، کالجز، مدارس ، یونیورسٹی کے طلباءو طالبات ، خواتین ، بزرگ ، وکلاء، ریٹائرڈ و حاضر ججز، سیاسی ، ادبی علمی، مذہبی ، پرائیوٹ اسکولز تنظیمیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورغیر ملکی سفارت کار بھی تھے۔ عالمی کتب میلے میں ملکی و غیر ملکی پبلشرز اور بک سیلر ز کی جانب سے 330اسٹالز لگائے گئے تھے۔ کتب میلے کے پانچویں روز بھی عوام کا جمع غفیر دیکھنے میں آیا اور خریداروں جذبہ بھی قابل دید تھا عالمی کتب میلے کے آخری دن پبلشرز نے انتہائی رعایتی نرخوں پر کتابیں فروخت کے لئے پیش کر دی تھیں جسے شائقین کتب نے خوب سراہا ہے

About author