کراچی حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی سیکڑوں غیرقانونی دکانیں اور لان مسمار
— November 24, 2018کراچی ( اے آئی اے ) کراچی حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی سیکڑوں غیرقانونی دکانیں اور لان مسمار تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک غیر قانونی ٹھیلوں , کیبنوں اور پتھاروں کو ہٹادیا جن میں کیبنیں , سیکڑوں ٹھیلے اور پتھاروں سمیت پختہ تجاوزات , شیڈز , سائن بورڈز اور تقریباً 1500 غیر قانونی دکانیں شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر آپریشن کیا جائے فوڈ اسٹریٹ پر موجود دکانیں جو حدود سے باہر تھیں ان کو بھی مسمار کر کے فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹادیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال میں قائم جونا گڑھ لان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ہیوی مشینری کے ذریعے پولیس و مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں مسمار کردیا گیا ہے ادارہ ترقیات کراچی نے ایسے تمام دکانداروں جنہوں نے فٹ پاتھ , سڑکوں اور گلیوں میں قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں کاروبار کررہے ہیں انہیں متنبہ کیا گیا کہ فوری طور پر قبضہ ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی