کراچی شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ
— October 13, 2018کراچی ( اے آئی اے ) کراچی شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر مسافر بسوں , منی بسوں , کوچز و دیگر گاڑیوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے ۔ عوام نے غم و غصه کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں اور سی این جی کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا جاتا ہے ، لیکن جب ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کوئی کمی نہیں کرتے ہیں مسافروں کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر ایک بار پھر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ، جس کے بعد روزانہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے مابین جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات رونما ہورہے ہیں کراچی کے شہریوں نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کو قانون کا پابند بنایا جائے اور کرایوں میں من مانا کیا گیا اضافہ ختم کرایا جائے