کراچی صوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
— February 3, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی صوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکا تفصیلات کے مطابق کراچی پریڈی تھانے کی حدود صدر شاہراہ عراق میں واقع صوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے . ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا جسے وہاں موجود گاڑیاں صاف کرنیوالے نوجوان نے دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا اور تھوڑی دیر بعد اس میں دھماکا ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ خوف وہراس پھیلانےکی سازش لگتاہے ، پو لیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کرلیا