کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی ، کے الیکٹرک

کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی ، کے الیکٹرک


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی مستحکم رہی ہے بارش کے دوران کراچی شہر میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے پاور یوٹلٹی کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈمیںموجود رہیں شہر کے نشیبی علاقوںمیں جہاں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور جن علاقوںمیںکنڈوںکی بہتات ہے، وہاں ہنگامی حفاظتی پروٹوکول کے تحت بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی تاہم فیلڈ میں موجود ٹیموں نےبجلی بتدریج بحال کردی ۔

About author