کراچی میں قتل کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
— April 1, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں قتل کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پولیس نے ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے حراست میں لے لیا ہے ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گارڈن تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون اسسٹنٹ سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے