کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ  کو متواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے , کے الیکٹرک

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو متواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے , کے الیکٹرک


کراچی ( اے آئی اے ) کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو متواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے ادارے کے ترجمان کے مطابق  کے الیکٹرک کا عملہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام  کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے ہفتے کے روز این ای کے پمپنگ اسٹیشنز پر مقامی فالٹ کے باعث آنے والے عارضی تعطل کو ترجیحی بنیادوں پر درست کیا گیا ہے کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کی تمام اسٹریٹجک تنصیبات کو بجلی کی متواتر فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ واٹر بورڈ کے عملے کو ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی , گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز سمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام اسٹریٹجک تنصیبات پرمتواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے

About author