کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر  تشدد ، شہری کا سرپھاڑ دیا

کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد ، شہری کا سرپھاڑ دیا

karachi-traiific

کراچی  (اے آ ئی اے ) کراچی کے علاقے  آرٹلری میدان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تشدد کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ٹریفک پولیس کا پرائیویت عملہ شہری کی موٹرسائیکل اٹھا کر آرٹلری میدان ٹریفک  چوکی لایا تھا، شہری نے وہاں آکر اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی اور کہا  کہ موٹرسائیکل نوپارکنگ زون میں نہیں تھی پھر کیوں اٹھائی ہے  اس پر ٹریفک پولیس کے عملے نے  شہر ی پرتشدد کرنا شروع کردیا اوراس کا سرپھاڑ دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہی روز میں شہریوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل شفیق نامی شہری کو پی آئی ڈی سی پل کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

About author