کراچی ٹریفک پولیس کے بلاجواز چالان پر ڈرائیور نے اپنا رکشہ نذر آتش کردیا
— November 24, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی ٹریفک پولیس کے بلاجواز چالان پر ڈرائیور نے اپنا رکشہ نذر آتش کردیا تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ٹریفک پو لیس نے ایک غریب رکشہ ڈرائیور کا مبینہ رشوت نہ دینے پر بلاجواز چالان کاٹ دیا ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاجواز چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے احتجاجا سڑک پر اپنا رکشہ نذرآتش کردیا رکشہ ڈرائیورں کے مطابق اس سے پہلے بھی کراچی میں روزانہ بلاجواز چالان کرنے پر ایک رکشہ ڈرائیور اپنے اپ کو آگ لگا لی تھی شہریوں کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کے بجائے چالان کرتے ہیں اور کافی ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی بغیر نمبر کے پرائیویٹ موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں