کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج جاری

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج جاری

teachers

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج جاری رہا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے این ٹی ایس پاس اساتذہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ، اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پر احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے اور محکمہ تعلیم نے 2014 دسمبر میں ان اساتذہ کو تقرر نامے جاری کیے تھے جس میں کنٹریکٹ کی مدت تین سال تھی جبکہ اساتذہ کے تقرر کے وقت ان سے یہ کہا گیا تھا کہ آپ کا تین سال کا کنٹریکٹ ہے اور بعدازاں آئی بی اے سندھ یونیورسٹی کے ذریعے تقرر ہونے والے اساتذہ کی طرح آپ کو بھی مستقل کردیا جائے گا تاہم مدت ختم ہونے کے بعد چند دن قبل وزیر تعلیم کی جانب سے یہ احکامات دیے گئے کہ اساتذہ کو دوبارہ تحریری امتحان دینا پڑے گا اس بارے میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری پر بھوک ہڑتال کریں گے

About author