کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی

کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی

دھابیجی ( اے آئی اے ) کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی تفصیلات کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی ہے موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران کراچی واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گذشتہ علی الصبح بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے پمپ بند ہوگئے اور پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ سو ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی ہے جسکے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا ہے اور کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کے الیکٹرک کی جانب سے مہیا کی جاتی ہے

 

About author