کراچی “گارمنٹ سٹی” اور خصوصی اقتصادی زون بنے گا ، وزیر تجارت
— December 29, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی “گارمنٹ سٹی” اور خصوصی اقتصادی زون بنے گا وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تجارت کو فروغ دینے، کاروباری لاگت کم کرنے اور کاروباری برادری کی سہولت کے بارے میں اپنی وزارت کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ کراچی کو “گارمنٹ سٹی” اور خصوصی اقتصادی زون ملنے جا رہا ہے جہاں زمین لیز پر دی جائے گی ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں شہر کی تاجر برادری کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں مثبت رہنے اور معاشرے میں منفی رویوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔