کراچی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم قابلِ تحسین ہے ، ڈاکٹر خالد عراقی
— November 13, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دعا فاؤنڈیشن کی شجرکاری مہم قابلِ تحسین ہے تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت پھول دار پودے لگائے گئے ہیں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ فلاحی اور سماجی شعبے کا یہ اقدام جامعہ کے ماحول میں خوش گوار تبدیلی کا باعث ہوگا، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں طلبہ و طالبات کی شمولیت سے نئی نسل کو اس کی اہمیت سے آگاہی ہوگی۔ جامعہ کراچی کے طلبہ، اساتذہ اور یہاں آنے والوں کیلئےیہ پودے ایک خوبصورت تحفہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان پھولدار پودوں سے یہاں آنے والوں کو ایک تبدیلی کا احساس ہوگا، کراچی میں شجرکاری وقت کا تقاضہ ہے جس کو فروغ دے کر نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔عا فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر خان، سیکرٹری فیاض عالم اور عدنان رشید نے کہا کہ شجر کاری کی یہ مہم مارچ تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں مسکن گیٹ اسٹاف کلب فوڈ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل سائنسز میں زیتون، ٹکوما، ہیبسکس، املتاس، کیسیا نوڈوسا، افریقن ٹیولپ، گل مہر، چائنا روز اور بادام کے درخت لگائے گئے ہیں