کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا ، ترجمان طالبان

کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا ، ترجمان طالبان

کابل ( اے آئی اے ) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا ہمارا کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں ہے اقتدار پرامن طریقے سے منتقل کیا جائے گا ہم سب کودعوت دیتے ہیں ، آئیں مل کر افغانستان کی خدمت کریں ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم افغان اور دیگر لوگوں کیلئےعام معافی کا اعلان کر چکے ہیں، ان کوخوش آمدید کہیں گے جو بد عنوان کابل انتظامیہ کے خلاف ہیں ، جنہوں نے دخل اندازوں کی مدد کی ہے ان سب کے لئیے بھی دروازے کھلے ہیں

About author