کوئٹہ مسجد میں بم دھماکه , امام مسجد سمیت 4 افراد شہید , درجنوں زخمی

کوئٹہ مسجد میں بم دھماکه , امام مسجد سمیت 4 افراد شہید , درجنوں زخمی

 

کوئٹہ ( اے آئی اے ) کوئٹہ مسجد میں بم دھماکه , امام مسجد سمیت 4 افراد شہید , درجنوں زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں بم دھماکہ ہوا ہے دھماکے سے امام مسجد سمیت 4 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث شہید افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز  نے علاقے کو گهیرے میں  لے لیا پولیس کے مطابق بم دھماکہ کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے دوران ہوا ہے جس میں امام مسجد بهی شہید ہوگئے ہیں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بتایا کہ امام مسجد کے منبر کے نیچے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ترجمان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی , مذہبی و سیاسی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

About author