کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری
— May 23, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) کے الیکٹرک صارفین کے لئے 12پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیپرا نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس پوری صلاحیت پر چلائے اورجون کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔