کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری بہتر بنائے ، وفاقی وزیر خزانہ
— July 8, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدوں پر بات چیت ہوئی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ معاہدوں نے کئی مسائل کو حل کیا تھا، کے الیکٹرک اب بجلی مکس کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس مقصد کیلئے جدید منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے کے ای کے صارفین کے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا جس پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کے وفد کو یقین دلایا کہ کے الیکٹرک حکام کو پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کے ای کی ٹیم سے کہا کہ وہ کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اپنے منصوبے کو تیز کریں، تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جا سکے۔