گلشن اقبال میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے پہلا موبائل ہسپتال تیار
— May 8, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے پہلا موبائل ہسپتال تیار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق گلشن چورنگی میں امراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے پہلے موبائل ہسپتال کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جو جلد کام شروع کر یگا۔ موبائل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا فوری اور مفت طبی معائنہ کیا جائے گا ۔ موبائل ہسپتال میں ای سی جی سمیت دیگر ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہارٹ سپیشلسٹ بھی ہمہ وقت موجود ہونگے۔ موبائل ہسپتال دل کے مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کریگا ۔