گوشت کی چوری روکنے کے کیلئے پیکٹس پر جی پی ایس سسٹم نصب
— April 13, 2024
میلبورن ( اے آئی اے ) گوشت کی چوری روکنے کے کیلئے پیکٹس پر جی پی ایس سسٹم نصب تفصیلات کے مطابق جنوبی آسٹریلیائی سپر مارکیٹ اپنا مہنگا گوشت چوری ہونے سے اس قدر پریشان ہے کہ سپر مارکیٹ نے اپنے اسٹور میں رکھے مہنگے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس لوکیٹر لگانے کی آزمائش شروع کردی ہے تاکہ چوری سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ اور گوشت کی نگرانی کی جاسکے۔ جی پی ایس سسٹم سے آراستہ پیکٹوں کا استعمال عام طور پر کافی مہنگی اشیا کی چوری کو روکنے کیلئے کیا جاتا ہے لیکن ڈریکس آسٹریلیا کا پہلا اسٹور ہے جس نے انہیں گوشت پر استعمال کیا ہے۔ ڈریکس کے ڈائریکٹر جان پال نے کہا کہ ہر سال جنوبی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں سپر مارکیٹ کی 67 شاخوں سے 12 ملین ڈالر مالیت کا گوشت چوری کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ نئے جی پی ایس لوکیٹر اس نقصان کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرے گا اور اگر یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا تو پورے آسٹریلیا میں موجود برانچز میں اس کا نفاذ کردیا جائے گا۔