گھارو میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی سینٹرکاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا
— August 15, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) گھارو میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی سینٹر کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے میری ٹائم انسداد دہشت گردی سینٹر کاسنگ بنیاد سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے رکھا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ میری ٹائم انسداد دہشت گردی سینٹراسپیشل آپریشن فورسزکوتربیت دےگا اورجدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ فورس امدادی آپریشنز کے ساتھ آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے ،ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کراچی بندرگاہ ، ساحلی پٹی پرحساس تنصیبات کی حفاظت کرتی ہے، کراچی میں سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کاموں کاسنگ بنیادبھی رکھا گیا ہے