گیس قیمتوں میں اضافہ
— November 9, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) گیس قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 172سے 200فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘ ہے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔دوسری طرف نیپرا نے بجلی 40پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلوں میں کی جائینگی،اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 172 فیصد بڑھایا گیا ،ماہانہ زیرواعشاریہ پچیس کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 ،ماہانہ زیرو اعشاریہ ساٹھ کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ،ان صارفین کیلئے قیمت 300سے بڑھا کر600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ۔ماہانہ 100 کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا،ان صارفین کیلئے قیمت 400سے بڑھ کر 1000وپے فی ایم ایم بی ٹی یو یو ہوگئی ،ماہانہ 150کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گیا ان صارفین کیلئے گیس کاٹیرف 1200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا۔