ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کیلئے میڈیٹیرین غذائیں بہترین ہیں

ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کیلئے میڈیٹیرین غذائیں بہترین ہیں


لندن ( اے آئی اے ) ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کیلئے میڈیٹیرین غذائیں بہترین ہیں تفصیلات کے مطابق۔ یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں 20برسوں تک غذا سے بلڈ پریشر پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ Mediterranean ڈائٹ استعمال کرنے والے طویل المعیاد بنیادوں پر ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 46.5فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں زور دیا گیا کہ غذائی عادات ہائی بلڈ پریشر متاثر ہونے یا تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج محدود ہیں کیونکہ اس میں صرف یونانی نژاد افراد کو شامل کیا گیا تھا، مگر ماضی کے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بحیرہ روم کے خطے کی غذا صحت کیلئے بہت زیادہ مفید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فردکیلئے Mediterranean ڈائٹ کا استعمال مشکل ہوتا ہے تو پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے جبکہ گریوں، اناج، بیجوں اور چربی سے پاک گوشت کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

About author