یوم پاکستان پر اعزازات دینے کی تقریب , صدر مملکت نے سول اور فوجی اعزازات دئیے
— March 23, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) یوم پاکستان پر اعزازات دینے کی تقریب , صدر مملکت نے سول اور فوجی اعزازات دئیے تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیمِ سول و عسکری اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول و فوجی اعزازات سے نوازا ہلال امتیازپانےوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد , ایئرمارشل سید نعمان علی , میجر جنرل طاہر مختار , میجرجنرل نعیم تقی , میجر جنرل ارشد محمود , میجر جنرل سلیم احمد خان , میجر جنرل طارق محمود ستی , میجر جنرل افتخار احمد , میجر جنرل سہیل عزیز , میجر جنرل راحت عباس , میجر جنرل نعمان احمد , ریئر ایڈمرل سید اسد کریم , ایئروائس مارشل ندیم طارق , ایئروائس مارشل شہاب , ایئر مارشل محمد خالد , ایئر وائس مارشل سلمان , میجر جنرل اظہر عباس , میجر جنرل امجد احمد , میجر جنرل رضوان افضل , میجر جنرل فیض حمید , ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار , ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی , ریئرایڈمرل زاہد الیاس , ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق , میجر جنرل ندیم احمد انجم , میجر جنرل سعید اختر , میجر جنرل خالد جاوید , میجر جنرل خالد ضیا , میجر جنرل محمد عامر , میجر جنرل سعید احمد ناگرہ , میجر جنرل امجد علی خان , میجر جنرل اظہر رشید , میجر جنرل علی عامر اعوان , میجر جنرل عابد لطیف خان , میجر جنرل محمد سعید , میجر جنرل اختر نواز , میجر جنرل سردار حسن , میجر جنرل آصف غفور , میجر جنرل عثمان حق , میجر جنرل طارق ضمیر , ریئر ایڈمرل محمد شفیق , ایئروائس مارشل عمران خالد اور میجرجنرل لیاقت علی شامل ہیں تقریب کے دوران شہید کرنل سہیل عابد , شہید میجر علی سلمان ناصر , شہید کیپٹن جنید حفیظ , شہید صوبیدار شوکت خان , شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی , کیپٹن شاہد فاروق رانا , شہید سپاہی فتح الله , سپاہی سید سبطین حیدر , شہید سپاہی کامران افضال , سپاہی یحییٰ خان , شہید سپاہی آفتاب احمد خان , مرزا شاہ زیب مغل اور شہید محمد اسلم کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا
سول اعزاز پانے والوں میں صدرالدین ہاشوانی , شعیب سلطان , ڈاکٹر عنایت الله , عطاء الله عیسیٰ خیلوی , شمیم احمد شیخ , ڈاکٹر آصف ایم رحمان کو نشان امتیاز دیا گیا , ظہیر ایوب بیگ , غلام اصغر , پروفیسر ڈاکٹر تصور ہلال امتیاز پانے والوں میں شامل ہیں آزاد جموں کشمیر کے محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید , محمد ادریس شہید اور اسدعلی کو “ستارہ شجاعت” مائیکل جینسن اور ڈاکٹر عبدالباری خان کو ہلال امتیاز دیا گیا سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم , وقاریونس کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ اداکارہ ریما خان , سنیئر اینکر ارشد شریف صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے