یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد

کراچی ( اے آئی اے ) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( یو بی ایل ) نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو پاکستان بھر کے 15 شہروں میں راشن بیگ کی تقسیم کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد دی ہے صدر اور سی ای او یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( یو بی ایل ) سیما کامل نے کہا کہ یو بی ایل نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ جو ایک معروف پاکستانی تنظیم ہے کے ساتھ پاکستان بھر میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے رمضان المبارک دینے کا مہینہ ہے ہم عاجز ی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مالی خدمات کی فراہمی اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس شراکت سے متاثرین کی زندگی میں مثبت فرق پڑے گا سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اس رقم سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرے گا

About author