یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ
— December 14, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نئی اسکیم متعارف کرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو قرعہ اندازی کے تحت الیکٹرک بائیکس مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کے مطابق یہ قابل عمل تجویز حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو بھیجی جائیں گی۔ اس پروگرام کا اصل مقصد ماحول کو بچانے کا اقدام کرنا ہے۔