یوٹیلی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رہے گا

یوٹیلی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رہے گا

اسلام آ باد ( اے آئی اے ) یوٹیلی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق یوٹیلی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج آئندہ مالی سال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعظم پیکج کی سبسڈی میں تقریبا 100 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کے لیے 65 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ۔وزیرا عظم ریلیف پیکج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹٰی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی ۔چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی ۔یوٹیلٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج 30جون کو ختم ہو گا۔ رواں مالی سال 2023-24کے لیے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

About author