یکم جنوری 2018ء کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے ، 30 دسمبر 2017 کھلیں گے
— December 28, 2017
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بنک 30 دسمبر 2017 بروز ہفتہ شام 5 بجے تک، سرکاری ڈیوٹیز/ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے خصوصی کلیئرنگ ہائوس سہولت فراہم کریں گے تمام بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 دسمبر 2017 بروز ہفتہ حکومت کے لئے خصوصی کلیئرنگ کی سہولت کی فراہمی تک اپنی متعلقہ برانچیں کھلی رکھیں یکم جنوری 2018ء کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2018ء کو بینک اور مالیاتی ادارے لین دین نہیں کریں گے تاہم عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہ کر کام کرے گا