قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا ٹی 20 کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
— January 12, 2016
لاہور (اے آ ئی اے ) قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا ٹی 20 کی قیادت چھوڑنے کا اعلان۔ بطور کپتان یہ میرا آخری ورلڈ ٹی 20 ہو گا قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اس موقع پر کہا کہ آخری ٹی 20 میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ثنا میر نے کہا قیادت چھوڑنے کے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا. انہوں نے کہا اب نوجوان قیادت کو موقع دینا چاہئے اور میں اپنی کارکردگی سے اس ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کی خواہاں ہوں۔