پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 116 واں یوم پیدائش

پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 116 واں یوم پیدائش

hafeez-jalandhari

کراچی   ( اے آ ئی اے ) پاکستان کے قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 116 واں یوم پیدائش منایا گیا۔  ابوالاثر حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی، حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔ حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی لکھا۔ حفیظ جالندھری نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں انہوں نے صرف رسمی تعلیم حاصل کی لیکن تعلیم کی اس کمی کو انہوں نے بھرپور مطالعہ اور ریاضت سے پورا کیا اور اپنی تعلیمی استعداد بڑھائی۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے نامور شعراء میں جگہ بنا لی۔ اس سلسلے میں انہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ فارسی کے عظیم شاعر مولانا غلام قادر بلگرامی کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ حفیظ جالندھری کی شاعری کا محور محبت، مذہب اور وطن دوستی ہے حفیظ جالندھری مرحوم نے تحریک آزادی میں بھی بھرپور انداز سے حصہ لیا۔ انہوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

About author