کراچی میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

کراچی میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

sindhmaplocalgovernment

کراچی   ( اے آ ئی اے ) ۔کراچی میں1524 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد آج سے سندھ میں  بلدیاتی نظام پھر سے بحال ہوگیا ہے  ۔ کراچی کے چھہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی نمائندوں میں 247 چیئرمین، 247 وائس چیئرمین،988 وارڈز کونسلرز اور 48 ممبرڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقررکردہ پریذائیڈنگ افسران اور جوڈیشل افسران نےسندھ کے تمام اضلاع میں قائم میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور یونین کمیٹی سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔

About author