سینیٹ میں سانحہ چارسدہ پر مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ میں سانحہ چارسدہ پر مذمتی قرارداد منظور

senate

اسلام آباد    ( اے آ ئی اے  )   سینیٹ میں سانحہ چارسدہ پر مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے زیر صدارت اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں اور حکومت دہشت گردوں کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھے۔ قرارداد میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے سانحہ چارسدہ پرتین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔ سندھ میں تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں رہے گا ۔

About author