بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
— January 27, 2016
نیویار ک ( اے آ ئی اے ) مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 50 امیر ترین افراد کی فہرست تیار کی گئی جس میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب پر بازی لے گئےہیں ، ان کے اثاثو ں کی مالیت 87 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہیں۔ اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیو اورٹیگا 66 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور امریکی کاروباری شخصیت وارن بفٹ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخصیت قرار پائے، ان کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہے ۔