اسٹیٹ بینک پاکستان 5 فروری کو بند رہے گا
— February 3, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے 5 فروری (یوم کشمیر) پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کی تمام برانچز جمعہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے سلسلے میں بند رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک پاکستان نے یہ اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے 5 فروری کو عام تعطیل قرار دینے کے بعد کیا۔