پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کی ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی

پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کی ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی

karachi-port

لاہور  ( اے آ ئی اے )  قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کی ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات  کے مطابق ایئر پورٹس میں داخلہ پر پابندی کے زمرے میں آنیوالے وہ ملازمین ہیں جو احتجاج کے دوران لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے ایسے ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ فہرستیں مکمل کیے جانے کے بعد ان ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا سکتا ہے جب کہ دوسری طرف پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی آئی اے انتظامیہ یا حکومت نے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

About author