برطانیہ میں ایک بچے کی پرورش پر اوسط اخراجات پونے چار کروڑ روپے

برطانیہ میں ایک بچے کی پرورش پر اوسط اخراجات پونے چار کروڑ روپے

Heather Neilson Photography

لندن  ( اے  آئی اے  )  برطانیہ میں ایک بچے کی 21 سالہ پرورش پر اخراجات دو لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ (تین کروڑ 87 لاکھ روپے) تک پہنچ گئے۔ ایک ادارے کی تحقیق کے مطابق سکول سے قبل نرسری، نینی اور بیبی سٹنگ کی فیسیں بلوغت تک کل اخراجات کا ایک تہائی ہیں۔ چائلڈ کیئر کی مد میں 70 ہزار پاؤنڈ جب کہ تعلیم، سکول یونیفام، ٹرپس اور کتابوں کی مد میں 74 ہزار پاؤنڈ، پرائیویٹ سکول کے اخراجات ایک لاکھ 41 ہزار پاؤنڈ جب کہ بورڈنگ کے اضافی 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا پڑتے ہیں جب کہ بچے کی خوراک پر 19 ہزار پاؤنڈ، کپڑوں پر 10 ہزار پاؤنڈ اور پوکٹ منی پر ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔ تفریح پر 7 ہزار، مشغلوں پر نو ہزار اور چھٹیوں پر سولہ ہزار پاؤنڈ کے اخراجات آتے ہیں۔ والدین برتھ ڈے، کرسمس پر چودہ ہزار خرچ کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ خرچہ بچے کے ایک سال سے چار سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے اور یہ 63 ہزار پاؤنڈ بنتا ہے۔ اس طرح 21 سال کی عمر تک مجموعی اخراجات 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کی پرورش کے حوالے سے لندن سب سے مہنگا شہر ہے۔

 

About author