سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی طبیعت پھر خراب ہوگئی

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی طبیعت پھر خراب ہوگئی

musharraf

کراچی   ( اے آ ئی اے )  سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی  ہے . معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر پاکستان کوعلاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق  گزشتہ کئی دنوں سے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت نا ساز ہے اور وہ کئی بار ہسپتال جا چکے ہیں ،آج ایک بار پھر اچانک حالت خراب ہونے پر پرویز مشرف کو پی این ایس شفا منتقل کیا گیا ۔ سابق صدر کے خاندانی ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کے علاج کے لیے انہیں امریکہ لے کر جانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ پرویز مشرف کو علاج کے لیے بوسٹن کے میسا چوسٹس جنرل ہسپتال لے کر جایا جائے گا ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے علاج کے لیے  11فروری سے میسا چوسٹس ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔آج حالت نا ساز ہونے پرڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق صدر کا ان کی رہائش گاہ پر معائنہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر پرویز مشرف کو پی این ایس شفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پرویز مشرف کو کمر اور گھٹنوں میں تکلیف ہے جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے شدت اختیار کرچکی ہے۔

About author