پاک فضائیہ کا ضرب عضب میں اہم کردار ہے ، وزیر اعظم نواز شریف

پاک فضائیہ کا ضرب عضب میں اہم کردار ہے ، وزیر اعظم نواز شریف

pm-air-chief

اسلام آباد  ( اے آ ئی اے )  وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ضرب عضب میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے  ایئر چیف مارشل سہیل امان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا. انہوں نے کہا مضبوط مسلح افواج کے ذریعے دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا ہے  ۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری فیصلہ کن لڑائی میں فضائیہ کا کردار نہایت اہم ہے جو ایئر فورس کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت سے ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے ، مسلح افواج کو مضبوط بنا کر دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی جدید طرز پر پیشہ وارانہ تیاری اور صلاحیتوں سے ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا ہے ۔

About author