امریکی وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات
— March 12, 2016
ریاض ( اے آ ئی اے ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے . تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں شام اور یمن کے بحران ختم کرنے پر زور دیا ہے ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جان کیری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ، وزیردفاع محمد بن سلمان اور وزیرخارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی۔ امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں جان کیری نے زور دیا کہ شام اور یمن کے بحران کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے