آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت

آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت

imf

دبئی ( اے آ ئی اے ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آئندہ 15 برسوں کے دوران اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی پر انحصار کم کیا جائیگا جبکہ زر تلافی کے خاتمے اور ٹیکس میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک عہدیدار ٹیم کالین نے سعودی عرب کے وفد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آئی ایم ایف سعودی عرب میں اصلاحات کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک درست اور بر وقت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئندہ مہینوں میں ان اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کرے گا۔

About author