دن کے وقت زیادہ نیند ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے

دن کے وقت زیادہ نیند ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے

day

ٹوکیو ( اے آ ئی اے ) دن کے وقت زیادہ نیند ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے تفصیلات کے مطابق  جاپان میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ دن کے وقت ایک گھنٹے سے زیادہ نیند ٹائپ 2 ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے یہ نتیجہ تین لاکھ سے زائد افراد کے معمولات کا تجزیاتی مطالعہ کرنے کے بعد نکالا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے ذیابیطس والے افراد بھی دن کے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ طویل مدت تک کسی بیماری میں مبتلا رہنے والے اور تشخیص نہ کی گئی ذیابیطس والے افراد بھی دن کے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی میں ہونے والے تحقیق کو ذیابیطس کی تحقیق کی یورپی ایسوسی ایشن کے میونخ میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ دن کے وقت ایک گھنٹے سے زائد نیند سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا امکان 45 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ دن کے وقت 40 منٹ سے کم نیند کا ذیابیطس سے کوئی تعلق نہیں۔

About author