سعودی عرب میں برطانوی سفیرکا اہلیہ سمیت اسلا م قبول

سعودی عرب میں برطانوی سفیرکا اہلیہ سمیت اسلا م قبول

fawzia_al_bakr

جدہ ( اے آ ئی اے )  سعودی عرب میں متعین برطانیہ کے سفیر سائمون کولیز نے اسلام قبول  کر کے اپنی اہلیہ ھدیٰ مجرکش کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہے جس میں نو مسلم برطانوی سفیر اور اس کی اہلیہ نے فریضہ حج ادا کیاہے ۔  برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹڑ‘ پر پوسٹ تصویر کے ساتھ بیان میں اپنا نام ’فوزیہ البکر‘ رکھا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پروفائل پر بھی اپنا اسلامی نام شامل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سائمن کولیز پہلے برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فریضہ حج دا کیا ہے۔خیال رہے کہ سائمن کولیز برطانیہ کے اہم ترین سفارت کار بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جنوری 2015ء کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ سفارت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز 1978ء میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے کیا۔ وہ اب تک بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دہلی میں بھی بہ طور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

About author