سرکاری اداروں میں بھرتیاں وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی
— October 5, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) سندھ حکومت نے سرکاری اداروں میں مرحلہ وار بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی کیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ ٰسندھ نے مختلف محکموں کی جانب سے خالی اسامیوں کے حوالے سے ارسال کی جانے والی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری اداروں میں مرحلے وار بھرتیوں کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد ملازمین تعینات کیئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم میں 26 ہزار 30 ملازمین، محکمہ داخلہ میں 6 ہزار 4 سو 26 جبکہ صحت میں 6 ہزار 3 سو 46 ملازمین کو رکھا جائے گا، زراعت میں 890 جبکہ بورڈ آف ریونیو میں 9 سو 23 ملازمین کو رکھا جائے گا جبکہ کو آپریشن کے محکمے میں 50 ملازمین رکھے جائیں گے۔محکمہ ثقافت میں 221 ماحولیات میں 61 ساحلی ترقی میں 17 ایکسائیز میں 238 ملازمین بھرتی کیئے جائیں گے جبکہ اینٹی کرپشن 163 توانائی 235 خوراک میں 447 خزانہ 85 ملازم بھرتی کیئے جائیں گے، محکمہ سماجی بہبود میں 114 سندھ ریونیو بورڈ میں 10 ٹرانسپورٹ میں 5 جبکہ خواتین کی ترقی 19 ورکس اینڈ سروسز 408 گورنر ہاﺅس میں 4 ملازمین رکھے جائیں گے‘ بھرتیوں کا عمل رواں ماہ سے شروع کیا جائے گا جس کےلئے وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں کی جانب سے خالی اسامیوں کے حوالے سے ارسال کی جانے والی سفارشات کی منظوری دے دی ہے