مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری
— November 1, 2016
سری نگر ( اے آ ئی اے ) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم 115 روز سے جاری ہے۔ 16 سو کشمیریوں کے چہروں پر پیلٹ گن سے فائر کیے. جن میں سے 11 سو کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ طاقت کے نشے میں چور بدمست بھارتی فوج کشمیریوں کو انسان نہیں سمجھتی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 115روز میں سولہ سو نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا جس سے 1100 کی بینائی متاثر ہوئی۔ پیلٹ گن کا شکار 300 کشمیری آنکھوں کی روشنی کی بحالی کے لیے سرجریز کے انتظار میں ہیں۔ وادی میں 115 ویں روز حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ سرینگرمیں ہو کا عالم ہے. کاروبار ، تعلیمی ادارے ، ٹرانسپورٹ بند ہے.مسلح بھارتی فوج سڑکوں پر دندناتی پھر رہی ہے جبکہ کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں۔ ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کٹھ پتلی انتظامیہ پر برس پڑے . کہتے ہیں فلاحی منصوبوں کا رونا رونے والی انتظامیہ بھی معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔